مٹھی کا نوجوان نوشاد میگھواڑ مبینہ اغوا کے بعد بحفاظت بازیاب، ایس ایس پی گھوٹکی کی تصدیق

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی شہر کا نوجوان نوشاد میگھواڑ مبینہ اغوا کے بعد بحفاظت واپس آگیا جس کی تصدیق ایس ایس پی گھوٹکی نے کردی۔

سندھ اسمبلی کے رکن اور انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایس پی گھوٹکی نے تصدیق کی ہے کہ نوشاد میگھور بحفاظت واپس آگئے ہیں۔ میں آئی جی غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نوجوان کی واپسی میں خصوصی دلچسپی لی۔ میں نوشاد کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سریندر ولاسائی ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مسلسل رابطے میں تھے اور دونوں افسران نے یقین دلایا کہ نوجوان کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button