جوڑ میلہ 2026: 512 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے، شاندار استقبال

ننکانہ صاحب (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر کے مطابق 512 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جوڑ میلہ کی مذہبی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ جوڑ میلہ کی تقریبات 12 جون تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر گوردوارہ جنم استھان کے باہر ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر اور ڈی پی او ارسلان زاہد نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یاتریوں کی رہائش، سکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جوڑ میلہ سکھ مذہب کے اہم مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button