ننکانہ صاحب: ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب (رائے رضوان سلطان کھرل، نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور سماجی خدمت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مرد یا خاتون اپنی شکایت کے سلسلے میں بلا جھجک ان کے دفتر تشریف لا سکتا ہے، پولیس شہریوں کی سہولت اور داد رسی کے لیے موجود ہے۔

دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button