ننگرپارکر میں منشیات کی برآمدگی کا انکشاف،پولیس پر مبینہ ڈیل کے الزامات، ایس ایس پی تھرپارکر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ننگرپارکر میں سی آئی پولیس نے ایک ویگو گاڑی نمبر پلیٹ 4994-KQ کو روکا، جس سے مبینہ طور پر 8 کٹّا سفینہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے اندرونی طور پر ڈیل کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث اصل اعداد و شمار کو چھپایا گیا ہے۔ پولیس نے صرف 5 کٹّا منشیات ظاہر کی ہے، جبکہ باقی مقدار کے بارے میں اختلاف پایا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 3 کٹّا منشیات کے بارے میں بھی یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں مبینہ طور پر دبانے کی کوشش کی گئی۔ اس معاملے میں بعض پولیس اہلکاروں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں، جن میں سی آئی پولیس کا سپاہی سومار دل اور دو دیگر اہلکار شامل بتائے جا رہے ہیں، جن پر مبینہ طور پر ڈیل کرانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں اور سماجی رہنماؤں نے ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کرائیں، کیونکہ منشیات کی برآمدگی کے باوجود مبینہ ڈیلز کے باعث کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button