راولپنڈی: نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش تین دن بعد برآمد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش تیسرے روز تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے ملی، جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے سپرد کی جائے گی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں حبیب کالونی کے علاقے میں چند بچے نالے کے کنارے کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

فوٹیج کے مطابق کھیل کے دوران ایک بچے کے دھکے سے 7 سالہ وصال نالے میں جا گرا، جس کے بعد بارش کے باعث نالے میں تیز پانی کے بہاؤ کے سبب وہ ڈوب گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں غم و غصے اور شدید دکھ کا باعث بنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button