پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر خطرناک سامان برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پاکپتن سے مبینہ طور پر را سے وابستہ دہشت گرد واجد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن اور بابر سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 آئی ای ڈی بم، 12 ڈیٹونیٹرز اور 35 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کرلیے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں رواں ہفتے 1595 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 55 ہزار 416 افراد کو چیک کیا گیا اور 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے ہدف کے تحت صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button