لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، اے کیو آئی 214 ریکارڈ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 214 ریکارڈ کی گئی۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ گلبرگ ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 310، برکی روڈ پر 265، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 244، اقبال ٹاؤن میں 239 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 217 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔



