سجاول: کزن نے فائرنگ کرکے کزن کو قتل کردیا، ملزم پسٹل سمیت گرفتار

سجاول (جانو ڈاٹ پی کے) سجاول کے علاقے جھوک شریف میں افسوسناک واقعے کے دوران ایک کزن نے فائرنگ کرکے اپنے دوسرے کزن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نعیم کنبھار نے فائرنگ کرکے اپنے کزن عتیق کنبھار کو قتل کیا اور بعد ازاں پسٹل سمیت پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی۔
پولیس نے مقتول نوجوان عتیق کنبھار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو منتقل کردی ہے۔
ایس ایچ او جھوک شریف کے مطابق مقتول اور ملزم آپس میں کزن ہیں، تاہم ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔



