منیبہ علی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی چھٹی پاکستانی بن گئیں

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے والی چھٹی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔

ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل منیبہ علی کو 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی تکمیل پر خصوصی کیپ بھی پیش کی گئی۔

منیبہ علی سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف پانچ کھلاڑی 100 یا اس سے زائد ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔

 اس سنگِ میل کے بعد منیبہ پاکستان کی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کیے۔

اس موقع پر ہی وہاب ریاض نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب منیبہ علی کو منی منی کہتے ہیں تاہم اب وہ کافی بڑی ہوگئی ہیں اور وہ 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button