روسی ڈیل کے سستا نشہ،ملاعمر کے بیٹے کی پاکستان کوگیدڑ بھبکی،ملا عمر کے عبرتناک آخری ایام کابھیدکھل گیا!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر بدترین احسان فراموشی اور محسن کشی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جہاں روس کے ساتھ ائیر ڈیفنس سسٹم کے خفیہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی بانی طالبان ملا عمر کے بیٹے اور افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے دھماکے دار چیلنج کر دیا ہے کہ اب پاکستان افغان سرزمین پر حملہ کر کے دکھائے۔ اس سنسنی خیز پیشرفت کے ساتھ ہی بانی طالبان ملا محمد عمر کی موت سے چند دن پہلے کی وہ تاریخی اور انتہائی خفیہ تصویر پہلی بار منظرِ عام پر آ گئی ہے جو دنیا بھر میں اب تک کہیں موجود نہیں تھی۔ چونکا دینے والے انکشافات کے مطابق ملا عمر نے اپنی زندگی کے آخری ایام کسی افغان غار یا زابل کے تہخانے میں نہیں گزارے بلکہ وہ شدید علالت کے دوران پاکستان میں روپوش تھے جہاں موت سے قبل ان کا دماغی توازن مکمل طور پر بگڑ چکا تھا اور ان کا باقاعدہ نفسیاتی و طبی علاج کیا جا رہا تھا، جس کی یہ آخری تصویر گواہ ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیل کو جدید ترین امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور مشترکہ اسلحہ سازی تک لامحدود رسائی دینے کا خطرناک بل پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے تزویراتی قلعے بوفورٹ پر قبضہ کر کے کارپٹ بمباری تیز کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان کا ڈی این اے ہمیشہ سے پاکستان مخالف رہا ہے اور اب یہ امریکی و بھارتی ڈالرز کے عوض ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کو ائیر ڈیفنس کا چھتری فراہم کرنے کی خطرناک سازشیں بن رہے ہیں۔




