اوکاڑہ میں محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کے فروغ پر زور، ضلعی امن کمیٹی اجلاس

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں نے افسران علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں صبر کی تلقین کے پیغام کے پرچار اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جمعتہ المبارک کے موقع پر ممبر و محراب سے باہمی رواداری کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قیام امن کے سلسلہ میں امن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ محرم الحرام پر اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے۔ باہمی اختلافات کو ختم کر کے شر پسندی کا مل کر محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو انتہا پسندی کے خلاف مثبت انداز میں استعمال کیا جائے۔ مذہبی حوالے سے کسی کی آزاری نہ ہو۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ کسی بھی منفی سرگرمی کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کے نوٹس میں فوری طور پر دیں۔ منفی پراپیگنڈے اور ضابطہ اخلاق پر سخت ایکشن ہوگا

مزید خبریں

Back to top button