محمد حفیظ کو آسٹریلیا سے سیریز میں پاکستان کے فائدہ اٹھانے کی اُمید

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ایک مضبوط کمبی نیشن بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو محدود ون ڈے میچز ملے ہیں، اس لیے ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانا ضروری ہوگا۔ حفیظ کے مطابق ٹیم کو انہی مواقع سے فائدہ اٹھا کر ورلڈ کپ کے لیے مضبوط اسکواڈ تیار کرنا چاہیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، جو اس سال کی اہم سیریز میں شمار کی جا رہی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق کم میچز کے باوجود ٹیم کی کارکردگی، کھلاڑیوں کا فارم اور کمبی نیشن پاکستان کی ورلڈ کپ تیاریوں کا فیصلہ کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button