بلدیاتی آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کیلئے ایم کیو ایم کی 4 رکنی کمیٹی قائم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے بلدیاتی آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم کرنے کیلیے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی  چند دن قبل وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کمیٹی تشکیل  دینے پر اتفاق ہوا تھا ۔

زرائع کے مطابق بلدیاتی آئینی ترمیم کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے سے رابطوں اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے ایم کیوایم قیادت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس چار رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال ،امین الحق اورجاوید حنیف شامل ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے چند دن قبل اس کمیٹی کی تشکیل کے لئے اتفاق رائے ہوا تھا۔

چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی جلد کمیٹی کے ارکان کا نام فائنل کرلیاجائے گا، ایم کیو ایم اور وزیراعظم کے درمیان  ملاقات میں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے ایم کیو ایم اور ن لیگ کی چار چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے لاپتہ کارکنان کی بازیانی اور اسیروں کی قانونی رہنمائی کے لئے بھی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں امین الحق ، حسان صابر ایڈوکیٹ اور رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل شامل ہیں۔

کمٹی لاپتہ اور اسیر کارکنان کی بازیابی کے معاملات پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ سے بات چیت کرے گی۔ ذرائع ایم کیوایم کے مطابق 150 سے کے قریب ایم کیوایم کے کارکنان لاپتہ اور اسیر ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت سےمسلسل رابطے میں ہے۔

ایم کیوایم قیادت کا کہنا ہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ذمہ داران کا قیادت پر جائز مطالبات منوانے کے حوالے سے شدید دباو ہے، پارٹی قیادت تمام امور سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اگر ایم کیوایم کے جائز مطالبات جلد حل نہ ہوئے تو آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا اور ہر ایم کیو ایم آزادانہ فیصلے کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button