مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی ضمانت میں توسیع پر قانونی نظام پر سوالات اٹھا دیے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری قبل از گرفتاری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کے بعدقانونی کارروائی پر سوالات اٹھا دیے۔
لاہورکی سیشن عدالت نے جمعرات کو کیس کی سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی، جبکہ استغاثہ سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
عدالتی کارروائی کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ مجھے پہلے لگتا تھا کہ اثر و رسوخ صرف بھوانہ تک محدود ہے، تاہم اب محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایم پی اے ہونے کا پورا فائدہ اٹھایاجارہاہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے نمائندوں کومتعددبارہراساں کیاگیا،انکاتعاقب کیاگیااورانہیں مختلف طریقوں سے دباؤ کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا عام شہریوں کے مقدمات بھی اسی طرح چلتے ہیں یا صرف بااثر افراد کو بار بار تاریخیں ملتی ہیں۔



