مٹھی میں گودھیار گاؤں کا تنازع شدت اختیار کر گیا،احتجاج،انتقامی کارروائیوں کے الزامات

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)مٹھی کے گودھیار گاؤں میں سومرا برادری کی دو دھڑوں کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دیہاتیوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مولوی یامین سومرو اور دیگر دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں، تاہم مقامی منتخب ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملاّنی کے پرسنل پی اے سراج سومرو پر انتقامی کارروائیوں کے الزامات ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی پرامن زندگی متاثر ہو رہی ہے۔احتجاج کرنے والوں نے مزید بتایا کہ کل عدالت میں ان کے کیس کی سماعت کے دوران سراج سومرو مبینہ طور پر نجی افراد کے ہمراہ آئے اور پولیس و عدالتی کارروائی میں مداخلت کی، جس دوران ان کے لوگوں کے ساتھ مبینہ طور پر ڈاکوؤں جیسا سلوک کیا گیا۔سومرا برادری کے افراد نے الزام لگایا ہے کہ مسلسل شکایات کے باوجود نہ تو منتخب نمائندے اور نہ ہی پارٹی قیادت ان کے مسائل سن رہی ہے، جس کے باعث انہیں اپنے ہی گاؤں میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔احتجاج کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ کل سے سخت احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کی جائیں اور انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button