مولانا نے80سالہ حساب مانگ لیا،پمزسانحے پراستعفیٰ ڈرامہ!

لاہور(خصوصی رپورٹ: جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سکھر میں جاری حالیہ سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں کی بحث پر کھل کر بات کرتے ہوئے ملک کے تمام مسائل کا ذمہ دار 80 سالہ اقتدار پر قابض مقتدر حلقوں کو ٹھہرا دیا ہے۔ دوسری جانب پمز ہسپتال آتشزدگی کے واقعے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ سامنے آنے اور وزیراعظم کی جانب سے اسے نامنظور کیے جانے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کے مسلسل بیرونِ ملک دوروں اور بیوروکریسی پر خواجہ آصف کے تنقیدی بیان نے دارالحکومت کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مکمل تفصیلی ولاگ کے لیے لنک پر کلک کریں 👇




