جشنِ آزادی پر کرکٹ شائقین کیلئے محسن نقوی کا بڑا سرپرائز، داخلہ مفت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لیے خصوصی سرپرائز کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد نامور کرکٹرز نیشنل چیمپئنز کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی سرپرائز بھی ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button