امریکا خود جانتا ہے کہ اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا، باقر قالیباف

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی بیانات اور دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود جانتا ہے کہ اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اس معاشی پوزیشن میں نہیں کہ مزید ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات محدود کر سکے، جبکہ ایران کے تجارتی شراکت داروں نے بھی امریکی بیانات کو اہمیت نہ دینے کا پیغام دیا ہے۔

ایرانی سپیکر کے مطابق تجارتی شراکت داروں نے میڈیا اور نجی پیغامات کے ذریعے بھی واضح کیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

مزید خبریں

Back to top button