مٹھی میں خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا افتتاح، آگاھی واک

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تھرپارکر میں شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم کا افتتاح کیا۔

پیپلز پارٹی میرپورخاص کے ڈویژنل صدر اور ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھ راج سارنگانی، اور پیپلز پارٹی تھرپارکر کے جنرل سیکریٹری سشیل کمار ملانی نے سول ہسپتال مٹھی میں معصوم بچوں کو ویکسین لگا کر 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔ اپنے خطاب میں ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ تھرپارکر بھر میں قومی مہم کے دوران شہروں کے ساتھ ساتھ تمام دیہات تک ویکسینیشن ٹیمیں پہنچائی جائیں گی، جو چھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے معصوم بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔

انہوں نے تھرپارکر کے عوام سے اپیل کی کہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے لازمی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر پرتھوی راج سونارو، اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف، ڈاکٹر لو کمار ملانی، سول سرجن ڈاکٹر ہریش کمار جگانی، پیپلز پارٹی تحصیل مٹھی کے صدر سراج سومرو سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button