میر رضا کیس کی سیلڈ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو موصول، حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول ہوگئی، جبکہ رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، جہاں سیلڈ رپورٹ کھول کر کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ارکان رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیں گے، جس کے بعد اس میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

میر رضا کیس سے متعلق اس رپورٹ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں شامل نکات اور سفارشات کیس کے حوالے سے حکومت کے آئندہ لائحہ عمل کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

تاہم رپورٹ کے مندرجات تاحال منظر عام پر نہیں آئے، جس کے باعث یہ واضح نہیں ہوسکا کہ رپورٹ میں کن پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے اور کن اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button