میر رضاکیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمدکااعلان

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ان کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
میر رضا کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور اچھے کام بھی کر رہی ہے، تاہم جہاں پولیس کی جانب سے غفلت ہوئی ہوگی، اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی کارکردگی اور ممکنہ غفلت سے متعلق معاملات کو دیکھتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔



