بورے والا میں پولیس مقابلہ،ڈاکو ہلاک،ایس ایچ او زخمی

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو، جانو ڈاٹ پی کے) بورے والا کے علاقے امجد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ظفر بھٹی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راؤ یاسر نواز زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی چیف آفیسر سی سی ڈی وہاڑی شاہد فاروق برولہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس دوران انچارج سی سی ڈی چوہدری محمد اکرام آرائیں، ایس ایچ او تھانہ گگو حسن آفتاب کیانی، پولیس اہلکار مہر بلال غازی اور مہر داؤد احمد نے بہادری کے ساتھ فرائض انجام دیے۔

پولیس اہلکاروں نے جان کی پرواہ کیے بغیر مقابلے میں حصہ لیا۔ واقعے کے نتیجے میں ڈاکو ظفر بھٹی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راؤ یاسر نواز زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں کی جرأت، بہادری اور فرض شناسی کو سراہا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button