ایران:میناب اسکول حملے میں شہید 152 افراد کی شناخت مکمل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے دن میناب کے پرائمری اسکول میں شہید ہونے والے 152 افراد کی شناخت کر لی گئی۔

اسکائی نیوز کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل معلومات کی مدد سے 6 سے 13 سال کی عمر کے تمام 120 طلبہ اور 26 اساتذہ کی شناخت کی گئی۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملے کیے، شدید بمباری میں میناب کا گرلز پرائمری اسکول بھی نشانہ بنایا گیا جہاں معصوم طالبات کی زندگیاں ختم ہوگئیں۔

ابتدائی طور پر امریکا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکاری تھا، تاہم بعد میں خود امریکی تحقیقاتی اداروں کی تحقیق میں حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ہی ٹھہرایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button