امریکا اقتصادی دباؤ سے بھی مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، ایرانی صدر

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، تہران امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم رہے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ نئی امریکی اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات تیار کرلیے گئے ہیں۔ ان کے بقول امریکا جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور اب اقتصادی دباؤ بھی ناکام ہوگا۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، جبکہ حکومت اور نجی شعبہ مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔



