شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے،مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے۔

مریم نواز نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی اجلاس میں پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر ’پنجاب صاف پانی اتھارٹی‘ کو فعال اور منظم بنایا جائے، سُستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے اور حسبِ ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

دورانِ اجلاس صاف پانی کی فراہمی کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے اور جدید ترین جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری اسٹرکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button