منڈی احمد آباد اور بصیر پور روڈ پردودھ والی گاڑی الٹ گئی،2بھائی زخمی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)منڈی احمد آباد اور بصیر پور روڈ پر ہیڈ گلشیر کے قریب دودھ والی گاڑی ٹائر پنکچر ہونے کے باعث بی ایس لنک نہر کے کنارے پر الٹ گئی ٹریفک حادثہ میں گاڑی پر سوار دو سگے بھائی 22 سالہ شاہین سکندر اور 20 سالہ امیر علی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے بچ گئے گاڑی نہر میں بھی گر سکتی تھی



