سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ بنیادی سہولیات سے محروم

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )سول اسپتال ٹھٹھہ جو ضلع ٹھٹھہ اور سجاول پر مشتمل اضلاع پر مشتمل واحد سب سے بڑا سرکارہ ادارہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ھزاروں لوگ اپنا علاج کرانے آتے ہیں بنیادی سھولیات سے محروم ہے سول اسپتال ٹھٹھہ جہاں ڈینگی بخار کا وارڈ تو موحود ہے مگر صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث وارڈ میں بدبو سمیت وارڈ ڈینگی کا علاج کروانے والے مریض داخل ہیں ڈینگی کے مریضوں کے لئے سول اسپتال ٹھٹھہ میں نا پنکھا ہے نا صفائی کا کوئی انتظام موجود ہے سخت بدبو وارڈ میں پھیلی ہوئی ہے گندگی اور سہولت نا ہونے کی وجہ سے اس وارڈ میں داخل ہونا والا مریض علاج کروائے بغیر فوری بھاگ جاتا ہے اس وقت اس وارڈ میں ایک بہت غریب مریض داخل ہے جس کے پلیٹس بالکل ختم ہوگئے ہیں مگر وارڈ میں بجلی کا پنکھا نہ ہونے اور شدید گرمی ہونے کے باعث مریض کی حالت شدید خراب ہے یاد رہے کے اس وقت مذکورہ ھاسپٹل مرف این جی او سمیت لیاقت میڈیکل یونیورسٹی لمس کے ماتحت آپریشنل ہے مگر بنیادی سھولیات سے محروم ہے



