لانگ مارچ ختم کرنے کی خبریں مسترد، شوکت یوسفزئی نے بڑا اعلان کردیا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اسلام آباد لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ کے حوالے سے کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ پُرامن ہوگا اور اس میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرکے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی کے اندر لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق مختلف تجاویز کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی، تاہم شوکت یوسفزئی اور مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے مارچ ختم یا مؤخر کرنے کے فیصلے کی تردید کی گئی ہے۔شوکت یوسفزئی نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ 27 ستمبر کا احتجاج پُرامن ہوگا اور کارکنوں کو کسی قسم کا اسلحہ، ڈنڈے یا غلیل ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button