چینی اورامریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات،ملکرکام کرنے پر اتفاق

ٹرمپ اور میلانیا کا شی جن پنگ کا وائٹ ہاؤس میں ریڈ کارپٹ استقبال

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا وائٹ ہاؤس آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔چینی اورامریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات،ملکرکام کرنے پر اتفاق ہوگیاہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان شاندار دوستی قائم ہوچکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ملک امریکا کا سرکاری دورہ کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے،ایک ارب 40 کروڑ چینی عوام کی جانب سے امریکی عوام کا خیر مقدم کرتا ہوں اور امریکی عوام کو امریکا کی آزادی کی250ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چینی صدر کا کہناتھا کہ اس وقت دنیا میں ہمیں بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے،چین اور امریکا کو انسانیت کی ترقی اور پیشرفت کیلئے کردار اداکرنا ہو گا،چین اور امریکا کو باہمی رابطے مزید مضبوط کرنے چاہئیں، چین امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ٹرمپ کیساتھ کام کرنے کو تیار ہوں،امریکا اور چین کے حالات مختلف ہیں لیکن مذاکرات سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

چینی صدر کا کہناتھا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے باہمی اعتماد قائم کیا جا سکتا ہے، صدر ٹرمپ اور میرا ذاتی تعلق قائم ہے،ہم رابطے میں رہتے ہیں، خارجہ امور،معیشت،مالی تعاون،عوامی روابط میں رابطےمضبوط کئے جائیں، چین اور امریکا کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے، مصنوعی ذہانت کی ترقی ہمیشہ انسانی کنٹرول میں ہونی چاہیے، مصنوعی ذہانت کا استعمال عوام کی فلاح وبہبود کیلئےہونا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داری ہے اےآئی کو انسانیت کی بھلائی کیلئے ترقی دیں، چین اور امریکا کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑا کردار ہے، چین اور امریکا کو تنازع،محاذ آرائی سے گریزکی پالیسی برقرار رکھنی چاہیے، امریکا اور چین کو بااہمی احترام کا رشتہ رکھنا چاہے، چین اور امریکا کی افواج کے درمیان باقاعدہ رابطہ برقرار رہنا چاہیے، دونوں ممالک کی افواج بحران کے دوران رابطے اور روک تھام کانظام بہتربنائیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کو پُرامن بقائے باہمی کے اصول پر آگے بڑھنا چاہیے، چین اورامریکا تعاون سے فائدہ اُٹھائیں گے،محاذ آرائی دونوں کیلئے نقصان دہ ہو گی، چین اور امریکا کے درمیان مقابلہ حدود کے اندر ہونا چاہیے، دونوں ممالک کو ہارجیت کی دوڑ میں نہیں رہنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button