پاکستانی ایتھلیٹ نے100میٹر ریس11.96سیکنڈز میں مکمل کرلی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے خواتین کی 100 میٹر ریس میں اپنی بہترین انفرادی کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔فائقہ ریاض نے 100 میٹر کی ریس 11.96 سیکنڈز میں مکمل کی، جو ان کا نیا پرسنل بیسٹ ہے۔فائقہ ریاض اپنی ہیٹ میں پانچویں نمبر پر رہیں، تاہم شاندار ذاتی کارکردگی دکھانے کے باوجود وہ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں۔پاکستانی ایتھلیٹ نے ریس میں اپنی رفتار اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، تاہم ہیٹ میں مطلوبہ پوزیشن حاصل نہ ہونے کے باعث ان کا اگلے مرحلے میں سفر جاری نہ رہ سکا۔



