گیس صارفین کیلئے بڑی خبر، ایل این جی21فیصد سے زائد سستی ہوگئی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اوگرا کی جانب سے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں بالترتیب 3.83 ڈالر اور 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں یہ کمی ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد گیس کے شعبے اور ایل این جی صارفین پر قیمتوں کے دباؤ میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



