ایمباپے نے لیونل میسی کو دنیا کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)فرانس کی ٹیم کے کپتان کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کو بہترین فٹبالر قرار دے دیا۔
کائلان ایمباپے سے پریس کانفرنس کے دوران اپنا موازنہ لیونل میسی، ایرلنگ ہالینڈ اور ہیری کین کے ساتھ کرنے کو کہا گیا۔
جس پر اُنہوں نے کہا کہ واضح طور پر لیونل میسی ہی بہترین ہیں، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُنہوں نے 15 سالوں میں دکھایا ہے کہ ان کے پاس کھیل کا حیرت انگیز معیار ہے، باقی سب صرف صحافیوں اور مداحوں کی جانب سے کی جانے والی بحث ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026ء میں الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا جب کہ ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے اوپننگ میچز میں 2، 2 گول کیے تھے اور کائلان ایمباپے نے ایک گول کیا تھا۔



