لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ، ناقص کارکردگی والے افسران ہٹائے جائیں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو اہم عہدوں سے ہٹانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کی بنیاد پر ایکسیئنز (XENs)، ایس ایز (SEs) اور ایس ڈی اوز (SDOs) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا، جبکہ تقرر و تبادلوں کا عمل جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے بہتر ڈویژنوں میں تعینات ایکسیئنز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنہیں اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو جولائی میں لائن لاسز اور ریکوری سے متعلق رپورٹ بورڈ کو پیش کریں گے، جبکہ متعدد ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کے خلاف کرپشن کے الزامات بھی زیرِ غور ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button