لبنان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کرے گا،لبنانی صدر

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگ روکنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ایک بیان میں جوزف عون نے کہا کہ لبنان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان کی جانب سے کوئی مذاکرات نہیں کرسکتا۔ لبنانی عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائدہوتی ہے کسی ایک گروہ پر نہیں۔لبنانی صدر نے کہا کہ سیاسی مسابقت جائز ہے لیکن اسے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button