لاڑکانہ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات، ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کی آگاہی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ کے ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ 3,300 پولیس افسران و اہلکار، 300 رینجرز اہلکار اور پنو عاقل کینٹ سے 2 آرمی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ نودیرو، رتودیرو، باڈہ اور ڈوکری سمیت دیگر شہروں میں مرکزی ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سخت نگرانی کی جائے گی، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم اور منشیات فروشی میں کمی واقع آئی ہے جبکہ اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے امن و امان کے قیام اور منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون پر زور دیا۔



