لاڑکانہ پولیس کی بڑی کارروائی،75لاکھ روپے انعام یافتہ3خطرناک ڈاکو گرفتار،منشیات برآمد کرلی گئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں ایس ایس پی احمد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے سر کی قیمت رکھنے والے 3 خطرناک اور بدنام ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں،

ایس ایس پی کے مطابق رتودیرو سے45مقدمات میں مطلوب بدنام ڈاکو بدر ویسر کو گرفتار کیا گیا جس کے سر کی قیمت50 لاکھ روپے مقرر تھی، اسی طرح تھانہ ولید کے علاقے سے بدنام ڈاکو ضمیر جت کو گرفتار کرکے 6 کلو چرس برآمد کرلی، ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے تھی جبکہ نوڈیرو سے بدنام ڈاکو وقار رجب کو بھی ساڑھے 3 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی.

احمد فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں کررہی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،

ایس ایس پی کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 300 سے زائد منشیات فروش گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 65 منشیات استعمال کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی.

مزید خبریں

Back to top button