بدین: زمین کے پرانے تنازع پر خونی جھگڑا، دو افراد زخمی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پنگریو کے نواحی گاؤں کیئو فقیر لوند میں زمین کے پرانے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اپنی سروے شدہ زمین پر کام کرنے والے فتح خان لوند اور محمد رحیم لوند پر مبینہ طور پر جمالی برادری کے افراد نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں عمررسیدہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر پنگریو منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے انڈس اسپتال بدین ریفر کردیا گیا۔ دوسری جانب پنگریو پولیس نے واقعے کی این سی درج کرکے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے لیٹر جاری کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید خبریں

Back to top button