روزانہ پٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سے عوام اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عدالت نے درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور ان سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید کارروائی فریقین کے جوابات موصول ہونے تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button