کویت بھی سعودی عرب کی طرح پاکستان سے عسکری و دفاعی معاہدہ کا خواہشمند،بڑادعویٰ سامنے آگیا

کویت سٹی(جانوڈاٹ  پی کے)میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کویت پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھانے کاخواہاں ہے۔رائٹرز کی مطابق کویت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان موجود دفاعی تعاون جیسے ماڈل سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔جن شعبو ں میں تعاون زیرِ غور ہے،ان میں فوجی تربیت اور مشترکہ مشقیں،دفاعی مہارت اورتکنیکی تعاون،دفاعی سطح کے عسکری وفود کا تبادلہ اوردفاعی سلامتی کے امور پر قریبی رابطہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے دفاعی تعاون موجود ہے، تاہم رائٹرز کے مطابق کویت اسے مزید وسعت دے کر ایسے فریم ورک تک لے جانا چاہتا ہے جیسا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں قائم ہے۔اب تک کویت یا پاکستان کی جانب سے کسی نئے دفاعی معاہدے یا مخصوص منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت اور تعاون بڑھانے کی خواہش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button