بالی ووڈ میں خواتین کو آج بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے، کریتی سینن کا انکشاف

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں آج بھی خواتین کو مرد اداکاروں کے مقابلے میں مختلف اور اکثر غیر مساوی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں کریتی سینن نے فلمی دنیا میں اب تک پیش آئی مشکلات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون اپنے کردار یا منظر کے بارے میں سوالات کرے تو اسے مشکل یا حد سے زیادہ سوال کرنے والی سمجھا جاتا ہے جبکہ مرد اداکار کی یہی دلچسپی پیشہ ورانہ سنجیدگی تصور کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلمی سیٹس پر مرد اداکاروں کو بعض اوقات بہتر سہولیات دی جاتی ہیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ان سے زیادہ مرعوب ہوتے ہیں جبکہ خواتین کو اکثر معمولی سمجھ لیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں مختلف معیار پر پرکھا جاتا ہے، بعض مواقع پر مرد اداکاروں کو بہتر کمرے اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کریتی سینن نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ سہولیات نہیں بلکہ خواتین کو کمتر محسوس کرانا ہے، پہلے خواتین کے لیے مضبوط کردار کم لکھے جاتے تھے، تاہم اب اس حوالے سے بہتری آئی ہے۔

کریتی سینن کی حالیہ فلم کاک ٹیل 2 تھی، جس نے دنیا بھر میں 137 کروڑ کا بزنس کیا۔

مزید خبریں

Back to top button