گوجرخان کے قریب خیبر میل کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ٹریک بند

گوجرخان(جانوڈاٹ پی کے) کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق خیبر میل کی آخری بوگی گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری۔ حادثے کے باوجود ٹرین کو پشاور کی جانب روانہ کر دیا گیا، تاہم پٹری سے اترنے والی بوگی تاحال ریلوے ٹریک پر موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ٹریک کی بحالی کے بعد ریلوے نظام معمول کے مطابق چلانے سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button