آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی سپانسرڈ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے موجود عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ موجود ہیں، جو پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران جس نوعیت کی زبان اور الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پختون۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جو بھی باتیں کی جا رہی ہیں، انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، تاہم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button