کے الیکٹرک پروفاقی حکومت کے واجبات میں ایک سال میں 93 فیصد اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں ایک سال کے دوران 93 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 تک کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات بڑھ کر 421 ارب روپے ہوگئے، جو جون 2025 کے مقابلے میں 203 ارب روپے زیادہ ہیں۔
اس طرح، ایک سال کے دوران کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



