کراچی ایئرپورٹ پر بڑا ایکشن،دبئی جانے والی خاتون سے ایک کروڑ18لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی خاتون مسافر سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کے مساوی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز حکام کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانے والی خاتون مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلریشن جمع کرائی تھی۔ شک کی بنیاد پر سامان کی تلاشی لی گئی تو مختلف ممالک کی بھاری مقدار میں کرنسی برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی میں 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19 ہزار 815 اماراتی درہم شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی روپے میں تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کسٹمز حکام نے مبینہ غلط ڈیکلریشن پر برآمد شدہ کرنسی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا، جبکہ خاتون مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button