کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پرجنتر منتر احتجاج کے دوران سیاہی پھینک دی گئی،خاتون گرفتار

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پرجنتر منتر احتجاج کے دوران سیاہی پھینک دی گئی۔ابھیجیت دیپکے اپنے حامیوں سے خطاب میں مصروف تھے کہ اسی دوران قریب موجود ایک خاتون نے ان پر سیاہی پھینک دی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جنتر منتر پر جاری احتجاج کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے پر ایک خاتون نے اچانک سیاہی پھینک دی۔

واقعے کے باعث احتجاجی مقام پر کچھ دیر کے لیے ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یہ واقعہ سماجی کارکن سونم وانگچک کو طویل بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیے جانے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔

سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیجیت دیپکے اپنے حامیوں سے خطاب میں مصروف تھے کہ اسی دوران قریب موجود ایک خاتون نے ان پر سیاہی پھینک دی۔سیاہی کے چھینٹے اسٹیج پر موجود دیگر افراد کے کپڑوں پر بھی جا گرے۔واقعے کے فوراً بعد احتجاج میں شریک افراد نے خاتون کو قابو کر لیا، اس کے ہاتھ سے سیاہی کی بوتل چھین لی اور اسے اسٹیج سے دور لے گئے، جس کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

دہلی پولیس کے مطابق خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنتر منتر پر میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اس سے متعلق طلبا کی اموات کے خلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی احتجاج کے دوران 59 سالہ سماجی کارکن سونم وانگچک کو ہفتے کی صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں داخل کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button