ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی تھانہ گوگیرہ میں کھلی کچہری

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ گوگیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنے اور ان کے قانونی و میرٹ پر مبنی حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیےاس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل سننا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہےانہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ پولیس عوامی خدمت، شفافیت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



