اوکاڑہ سبزی منڈی میں 17 سالہ یتیم بچے پر مبینہ تشدد

اوکاڑہ( رپورٹوحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) سبز منڈی میں غنڈہ راج 17 سالہ یتیم بچے پر تشدد تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں آڑتھ کے منشی 17 سالہ یتیم بچے پر شہر کے اوباش غنڈوں کا ڈنڈے سوٹے آہنی سنگل ٹھڈو مکوں سے 15 منٹ تک تشدد کرتے رہے ملزمان نےموبائل اور رقم چھین لی اطلاع ملنے پر تھانہ اے ڈویژن کی پولیس پہنچ گئی جس کو اتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ مضروب 17 سالہ یتیم بچہ تین بہنوں اور ماں کا واحد سہارا ھے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آر پی او ساہیوال ایاز سلیم اورڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے



