راولپنڈی میں حنا جاوید کا مبینہ بہیمانہ قتل، خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا اظہارِ تشویش

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دے کر مثال قائم کی جائے۔

خاتونِ اول نے پاکستان میں خواتین کے خلاف اس نوعیت کے واقعات میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حنا جاوید کو مبینہ طور پر اس کے شوہر فیصل اصغر نے اپنے والد اور ایک ملازم کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور ملازم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتولہ کے سسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حنا جاوید کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی، جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے نامزد دیگر ملزم کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button