جمائما گولڈ اسمتھ کے منگیتر کیمرون او رئیلی کون ہیں؟

لندن(جانوڈاٹ پی کے)جمائما گولڈ اسمتھ کے منگیتر کیمرون او رئیلی کا شمار برطانیہ اور آسٹریلیا کے بااثر کاروباری افراد میں ہوتا ہے اور وہ ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمائما اور نامور بزنس مین کیمرون او ریلی کے درمیان منگنی ہو چکی ہے اور وہ جلد اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اس خبر کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کیمرون او ریلی کون ہیں؟ کیمرون او ریلی کا شمار برطانیہ اور آسٹریلیا کے بااثر کاروباری افراد میں ہوتا ہے ، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ان کا تعلق ایک بڑے کاروباری خاندان سے ہے اور وہ ‘انڈیپینڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا’ جیسے عالمی اداروں سے وابستہ رہے ہیں اور وہ سن 2000 تک ‘APN نیوز اینڈ میڈیا’ کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا نجی سرمایہ کاری کا ادارہ قائم کیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمائما اور کیمرون ایک ساتھ بہت خوش ہیں اور دستاویزی فلم سازی میں ان کی مشترکہ دلچسپی ان کے اس نئے سفر کو مزید مضبوط بنائے گی۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جمائما کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button