امریکا کے پاس ایران سے نمٹنےکیلئے بہت سے طریقےموجود ہیں، جے ڈی وینس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں۔
امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنےکے لیے بہت سے طریقےموجود ہیں، جن میں سب سے مؤثر طریقہ اس کو تیل اورگیس کی تجارت روکنےکی قیمت چکانے پر مجبورکرنا ہے۔
وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ آبنائےہرمز سے یومیہ7 سے 15 ملین بیرل تیل لے جانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔



